کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک میں بدامنی شروع ہوئی تو افغان مہاجرین پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی اب افغان مہاجرین کو نہیں سنبھال سکے گا۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں یوروپی یونین (EU) کے سفیر آنڈرولا کمینہارا سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے کراچی میں ان سے ملاقات کی۔