سکھر: وزیر اعظم عمران خان نے سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی عوام کے لیے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم وفاقی کابینہ کے ممبران ثانیہ نشتر ، محمد میاں سومرو ، عثمان ڈار اور دیگر کے ہمراہ ایک دن کے دورے پر سکھر پہنچے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اندرون سندھ کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سب سے بڑے مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں اور وہ سندھ پر توجہ نہیں دے سکتے ہیں۔