اسلام آباد: پاکستانی قوم مظالم کے خلاف فلسطین کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لئے دنیا کو متحدہ پیغام دینے کے لئے آج یوم یکجہتی منارہی ہے۔
پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے

یوم پاکستان علما کونسل کے مطالبہ پر منایا جارہا ہے۔
وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے او آئی سی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر دبے ہوئے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔