مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے مابین اختلافات دور کرنے کی کوششوں میں تیزی لے آئے۔
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مابین اختلافات دور کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
پی ڈی ایم میں دراڑ ، مولانا فضل الرحمن میدان میں آگئے۔

ذرائع کے مطابق ، مولانا فضل الرحمن نے دونوں جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کیا تھا اور میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات جاری کرنا بند کرنے کی تاکید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بیانات PDM کے مقصد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انہیں اپنے اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔
اس سے قبل 20 مارچ کو ، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ایم ڈی) کے ایک گرما گرم اجلاس کے بعد ، آصف علی زرداری کے فون کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔