کوئٹہ: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور انھیں ابھرتے ہوئے رحجانات کو ختم کرنے اور موجودہ پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔
چیف آف نیول سٹاف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش سمندری سلامتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
