ائیر ہوسٹس شادی کیوں نہیں کرتی؟ جانیں ان کے بارے میں 3ایسے راز جو سب کو حیران کر دیتے ہیںاگر آپ نے جہاز میں سفر کیا ہے تو ائیر ہوسٹس ضرور دیکھی ہوں گی، یہ نہایت خوش شکل، کم عمر اور دبلی پتلی ہوتی ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ائیر ہوسٹس کو شادی کرنے کی اجازت نہیں ہوتی؟
ائیر ہوسٹس شادی کیوں نہیں کرتی؟ جانیں ان کے بارے میں 3ایسے راز جو سب کو حیران کر دیتے ہیں

جی ہاں! ائیر ہوسٹس کے لئے 20 سے 26 سال تک عمر کی لڑکیوں کو نوکری کے لئے رکھا جاتا ہے اور ان کا وزن قد رنگت یہ سب بہت معنی رکھتے ہیں، یہی نہیں بلکہگزشتہ دہائیوں میں تو ائیر ہوسٹس کو شادی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوا کرتی تھی۔تاہم اگر کوئی ائیر ہوسٹس شادی کا ارادہ رکھتی ہو تو اسے نوکری سے ہاتھ دھونے پڑتے یا اُسے خود ہی نکال دیا جاتا تھا، تاہم اب صورتحالمختلف ہے۔
آج کے دور میں ائیر ہوسٹس کا قد وزن شکل وغیرہ تو اتنی ہی اہمیت رکھتی ہیں جتنا کہ پہلے تھی مگر اب ان پر شادی کی پابندی نہیں ہوتی، اب ائیر لائنس ائیر ہوسٹس کو شادی کی اجازت بھی دیتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں چھٹیاں بھی فراہم کرتی ہے، چھٹیاں صرٖف شادی کے لئے ہی نہیں بلکہ شادی کے بعد بچے کیپیدائش کے موقع پر بھی دی جاتی ہے اور جب تک بچہ 6 ماہ کا نہ ہو جائے تب تک لانگ ٹرم چھٹیاں بھی دے دی جاتی ہیں۔