ممبئی (این این آئی)الی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کے نام کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والوں کیلئے کہا کہ وہ کبھی ٹرولز کے بارے میں نہیں سوچتیں۔
جہانگیر کے نام پر ہونیوالی تنقید پر کرینہ کا ردعمل آگیا

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ ان کی زندگی میں منفی باتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نہ ہی وہ ٹرولز کو بارے میںسوچتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ٹرولنگ کا مقابلہ مراقبے سے کرتی ہیں، ہر سکے کے دو رخ کی طرح منفی باتوں کے ساتھ ساتھ مثبت باتیں بھی ضرور ہوتی ہیں، ان پر توجہ دیتی ہوں۔
دوسری جانب بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کو اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر کو پہلی بار میڈیا کے سامنے لے آئے ہیں، اس موقع پر دونوں بھائیوں اور ان کے اداکار والدین کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے وائرل تصویر پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین نے جہانگیر کو اپنے بڑے بھائی تیمور سے ملتا جْلتا قرار دینا بھی شروع کردیا ہے۔