بین الاقوامی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میںپہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبسشین براجمان ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے ٹیسٹ میں صفر کی خفت سے دوچار ہونے کے باعث ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔برطانوی اوپنر ڈوم سبلی کی 56ویں سے 52 ویں پوزیشن پر ترقی ہوئی ہے۔بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، اولی روبنسن 22 درجے ترقی پاکر 46 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمراہ 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

1 week ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

2 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago