کم عمری میں ریاضی ، سائنس، فزکس میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے والے طلبہ کی آج کے معاشرے میں کمی نہیں ہے۔ بلاشبہ وہ بہت ذہین اور قابل ترین بچے ہوتے ہیں جو مختلف شعبوں میں وہ کام انجام دیتے ہیں جن کا کسی کو تصور بھی نہیں ہوتا۔مگر آج ہم جس بچے کی بات کرنے جا رہے ہیں وہ کمپیوٹر کوڈنگ میں مہارت رکھتا ہے اور اسی مہارت کے بلبوتے پرکروڑوں روپے کا مالک بن گیا۔
بچہ کروڑوں روپے کا مالک بن گیا ۔۔ اسکول کی چھٹیوں کے دوران 16 سالہ بچے نے 6 کروڑ 66 لاکھ روپے کیسے کمائے؟

احمد بن یامین 12 سال ہے جس کا نام بن یامین احمد ہے اور وہ چھوٹی سی عمر میں کروڑ پتی بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اور یہاں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے یہ بڑی رقم اسکول کی ہونے والی گرمیوں کی چھٹیوں میں کمائی ہے۔بچے نےاسکول کی تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالرز (6 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کمالیے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق non-fungible tokens یا این ایف ٹیز کے کلیکشن کے ذریعے 12 سالہ بچہ اتنی آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔بنیامین نے 5 سال کی عمر میں اپنے والد عمران احمد (جو کمپیوٹر کے ویب ڈویلپر ہیں) کو دیکھتے ہوئے کمپیوٹر کوڈنگ سیکھنا شروع کی۔رواں برس احمد بن یامین نے این ایف ٹیز میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کی اور اپنے آرٹ ورکس کی کلیکشن سیریز کوبیچنا کرنا شروع کیا، جس کو اس نے ہزاروں منفرد پکسلیٹڈ وہیلز کی مدد سے تیار کیا تھا۔