احتجاج کرنے والے کسان ہندوستان بھر میں 32 مقامات پر جمع ہیں۔
بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، پورا ملک مفلوج کردیا۔

احتجاج کرنے والے ہندوستانی کسانوں نے جاری ملک گیر ہڑتال یا بھارت بند کے درمیان دہلی ، پنجاب اور ہریانہ میں 32 مقامات پر دھرنا دینا شروع کردیا ہے اور وہ سڑکیں ، ریل راستوں اور شاہراہوں کو روک رہے ہیں۔
اس ناکہ بندی نے ریل نقل و حرکت کو متاثر کیا ہے ۔ ٹرینوں کے رکنے کے ساتھ، بھارتی مقامی میڈیا نے رپوٹ کیا ، اب تک شاتبدی کی چار ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
کسانوں کی یونینوں کے اتحاد ، مشترکہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے حال ہی میں منظور کردہ تینوں فارم قوانین کے خلاف احتجاج میں ملک گیر ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین نے بتایا کہ صبح 6 بجے شروع ہونے والی ہڑتال شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔