اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ 37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھاکہ اس نے سات بچوں اورتین بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ جب یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دس جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون گرفتار ، وجہ ایسی کہ سب حیران رہ جائیں

تاہم اب جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا 10جڑواں بچوں کوجنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سات بچوں اورتین بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ عالمی ادارہ ابلاغ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خاتون سرے سے حا ملہ ہی نہیں تھی اور اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیےایک مقامی ہسپتال لایا گیا تھا،
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی ہسپتال میں کسی خاتون کے ہاں10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔