اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )امریکی ریاست فلوریڈا کے ‘واہو سی فوڈ گرل نامی ہوٹل میں ایک شخص نے تمام اسٹاف کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر 10 ہزار ڈالر ( 16 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دے دی ۔
کسٹمر نے ہوٹل کے اسٹاف کو 16 لاکھ سے زائد کی ٹِپ دےکر حیران کردیا

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اس شخص کی طرف سے کھانے کے بل کے ساتھ دی گئی 10 ہزار ڈالر کی ٹِپ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کےمطابق تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہےکہ 17 اگست کی رات کو ایک شخص نے ہوٹل کےتمام اسٹاف کو ڈائننگ ایریا میں بلایا اور انہیں بہترین سروسز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ شکریہ ادا کرنے کے بعد اس شخص نے تمام ہوٹل اسٹاف جن میں 10 افراد شامل تھے سب کو ایک ایک ہزار ڈالر ( ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دینے کا اعلان کیاقبل ازیں نیو ہیمپشائر میں واقع سٹمبل اِن بار اینڈ گرل نامی ریسٹورینٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب یہاں آنے والے ایک عام گاہک نے ٹپ کے طور پر ویٹرز کو غیر معمولی رقم دی۔
تفصیلات کے مطابق ریسٹورینٹ میں آنے والے آدمی نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 37 ڈالر بنا، اس شخص نے کھانا ختم کیا اور بل کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق بل لانے والے ویٹر نے اسے بل تھمایا تاکہ وہ پیسے دے سکے، اس شخص نے رقم دیتے وقت تین بار یہ جملا کہا کہ یہ سب کسی ایک پر خرچ مت کرنا۔ریسٹورینٹ کی مالکن مائیک کے مطابق ویٹر نے یہ سنتے ہی رقم پر نظر ڈالی جس کے بعد ہر کسی کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اس شخص نے 16000 ڈالر ٹِپ ادا کی تھی جو پاکستانی روپے میں 25 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔