بین الاقوامی

ہوا نے حاملہ کیا اور چند منٹوں میں بچہ پیدا ہوگیا، خاتون کا عجیب و غریب دعوی

جکارتہ (ویب ڈیسک )انڈونیشیا کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کسی مرد سے جسمانی رشتہ قائم نہیں کیا تاہم وہ اچانک ہوا سے حاملہ ہوگئی اور 15 منٹ کے بعد اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی ایک خاتون نے ایسا عجیب و غریب اور حیران کن دعوی کیا ہے۔ خاتون کا دعوی ہے کہ وہ ہوا سے حاملہ ہوگئی ۔ مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس نے کسی مرد سےجسمانی رشتہ نہیں بنایا ۔ اچانک لیٹے لیٹے ہوا سے ہی وہ حاملہ ہوگئی ۔

اس نے بتایا کہ وہ دوپہر کے وقت نماز کی ادائیگی کے بعد کمرے میں آرام کررہی تھی کہ اچانک اس کو لگا کہ ہوا اسکے جسم میں داخل ہورہی ہے ۔ 15 منٹ کے بعد اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور اسکا پیٹ بڑا ہونے لگا جس کے بعد خاتون ہسپتال پہنچی اور جہاں اس نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا ۔

انڈونیشی خاتون کی یہ عجیب کہانی چند گھڑیوں میں وائرل ہوگئی ۔ خبر مشہور ہونے کے بعد مقامی کمیونٹی کلینک کے سربراہ معاملہ کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خاتون کے پاس پہنچ گئے، اس دوران انہیں پتہ چلا کہ خاتون کی شادی ہوچکی ہے ۔ اب وہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہے ۔ اس کے پاس پہلے سے ہی ایک بچہ ہے ۔

کمیونٹی کلینک کے سربراہ ایمان سلیمان نے بتایا کہ خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری ہوئی ہے ۔ بچی کا وزن 2 اعشاریہ 9کلو گرام ہے۔سلیمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پوشیدہ حمل کا معاملہ لگتا ہے ، جس میں خاتون کو زچگی سے پہلے حمل کا احساس نہیں ہوتا ہے ۔مقامی پولیس نے بھی اس معاملہ کی تحقیات شروع کردی ہے ۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

1 week ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

2 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago