برطانیہ کا شاہی خاندان بہت ساری چیزوں کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی اپنی طرف کھینچتا ہے۔ ان چیزوں میں سے ایک شاہی تاج بھی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو شاہی تاج کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے۔
3 ہزار ہیرے اور سونے سے بنا یہ تاج ۔۔ ملکہ الزبتھ کے تاج سے جڑے چند دلچسپ حقائق جنھیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے
ملکہ کے سر پہ پہنے ہوئے تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خالص سونے سے بنایا گیا ہے اور اس پر جڑے ہیرے، یاقوت، نیلم اور زمرد کافی بڑھے سائز کے ہیں جن کی وجہ سے تاج بھاری ہے۔ تاج میں جڑے تین ہزار قیمتی پتھر بھی کوئی معمولی نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ یہ وہ نایاب پتھر ہیں جو مختلف جیتی گئی جنگوں میں حاصل کرنے کے بعد تاج میں سجائے گئے