بین الاقوامی خبریں

واحد ملک جس کے سفارتخانے کیلئے طالبان نے خود سیکیورٹی دینے کا اعلان کر دیا، بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کابل شہر اور ائیر پورٹ کے کچھ مناظر کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر میں کس قسم کی افراتفری برپا ہے، طالبان کے کنٹرول کے بعد لوگ شہر کو جلد از جلد چھوڑنا چاہتے ہیں۔ کابل کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

جبکہ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل پروازوں کیلئے آپریشن گزشتہ رات سے ہی بند تھا۔ گذشتہ رات امریکی ایئر فورس کے طیارے ہی کابل میں لینڈنگ اور ٹیک آف کرتے رہے ہیں، رائل ایئر فورس کا ایک طیارہ بھی اپنے شہریوں کو لینے کے لیے کابل پہنچا تھا۔ جبکہ آج صبح افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے کابل پہنچنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کیلئے فضا میں ہی 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ پرواز ٹی کے 706 بوئنگ 777 طیارہ کابل کے مغرب میں 40 منٹ تک فضا میں چکر کاٹتا رہا۔ بعد ازاں ائیرپورٹ حکام کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر ترکش ہوائی جہاز نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 45 منٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ جب کہ افغانستان میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے روسی سفارتخانے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔طالبان کے کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد روس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دیگر ممالک کے برعکس کابل میں اپنا سفارتخانہ بند نہیں کرے گا۔ روس کے سفیر نے اپنے ملک کے سرکاری میڈیا کو دیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے کہ طالبان نے کابل میں سفارتخانے کو سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے سفارتخانوں، سفارتکاروں، این جی اوز کے اہلکاروں کو سیکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

4 days ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago