اسلام آبباد(نیوز ڈیسک) عشق و محبت کے مشکل ترین راستے میں ملکی صورت حال حائل ہو گئی اور پھر وہ کیا کہتے ہیں کہ ” ٹُٹ گئی تڑک کر کے” جی ہاں اب بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جب بھارتی حسینہ نے ملکی صور ت حال کا بہانہ بنا کر شادی سے انکار کر دیا ہے۔
افغانستان کی صورتحال ،بھارتی اداکارہ نے افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی اداکارہ عرشی خان نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔ اداکارہ نے ایک انٹریو میں کہا کہ میرے والد نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سے میری منگنی کروائی تھی جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی ہے اور یہ رشتہ گھروالوں کی رضامندی سے ہوا تھا البتہ منگنی کے بعد ہم دونوں دوست بن چکے ہیں اور ہماری بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اب یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہے گا۔
عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے ٹیک اوور کے بعد میرا نہیں خیال کے میرے گھر والے بھی اب اس رشتے کو جاری رکھیں گے، وہ اس کے بجائے میرے لیے اب بھارت میں ہی کوئی رشتہ تلاش کریں گے۔