ریاض (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن الخرج سعودی عرب کے صدر چوہدری امانت علی کے جواں سال بیٹے حمزہ امانت دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے
إِنَّا للِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعو ن۔۔اچانک بیٹے کے انتقال کی خبر نے قیامت ڈھا دی ۔۔گھر میں صف ماتم۔۔ افسوسناک خبر

ان کا نماز جنازہ الخرج کے مقامی قبرستان میں ادا کر دیا گیا اور درجنوں سوگواران کی موجودگی میں تدفین کی گئی. نماز جنازہ میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران
سمیت کیمونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی . تفصیلات کے مطابق حمزہ کا انتقال سحری کے وقت حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، کیمونٹی کی سیاسی سماجی ادبی اور مذہبی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ دیگر افراد نے حمزہ امانت کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کی مغفرت کی دعا کی ہے اور چوہدری امانت علی سمیت دیگر لواحقین کے لئے صبر