اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس
ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے
تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ۔
سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا و پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ہے، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے،۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگز ملز کی درخواست پر حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔