بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں ہونے والے او آئی سی کانفرنس کو روکنے کی دھمکی دے ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پاس کوئی حق نہیں ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کو پیر کے روز عدم اعتماد کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے اور اگر سپیکر اسمبلی نے اجلاس نہ طلب کیا تو ہم اسمبلی فلور پر بیٹھے رہیں گے وہاں سے ہمیں کوئی نہیں اٹھا سکے گا اور پھر ہم بھی دیکھیں گے کہ حکومت او آئی سی کانفرنس کیسے منعقد کرواتی ہے
بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان سن کر انتہائی افسوس ہوا، او آئی سی کانفرنس ریاست پاکستان کی ضرورت ہے نہ کہ حکومت پاکستان کی اور پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کو رکوانا بھارت کا ایجنڈا ہے میں امید کرتا ہوں کہ بلاول بھارت کے ایجنڈے پر کام نہیں کریں گے
بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کے ردعمل میں سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کو غدار کے لقب سے بھی نوازا جانے لگا
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…