پاکستان

بینکوں کے دیوالیہ ہونے کی افواہیں، افغان کرنسی 5 فیصد گرگئی

کابل (اے ایف پی) امریکی ڈالر کے مقابلے میں افغانستان کی کرنسی (افغانی) میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، ایک ڈالر104افغانی کا ہوگیا ہے جو اگست میں80افغانی کا تھا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ افغانی کی قدر میں

حالیہ کمی ملک کے بڑے بینکوں کے دیوالیہ ہونے کی افواہوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ’’ افغانی‘‘ 104کا ہوگیا ۔ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ بینکس دیوالیہ ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ 15 اگست کو طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کو ڈالرز کی قلت کا سامنا ہے کیوں کہ عالمی امدادی اداروں نے افغانستان کی اربوں ڈالرز کی امداد معطل کردی ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا نے افغانستان کے مرکزی بینک کے 10 ارب ڈالر سے زائد کے زخائر منجمد کردیے ہیں جو بینک نے امریکی وفاقی ذخائر میں رکھوائے ہوئے تھے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر میں کمی اس وقت ہوئی جب ایک رات قبل اور منگل کی صبح یہ خبریں سامنے آئیں کہ افغانستان کے مرکزی بینک میوند سمیت ملک کے ابتدائی 5 بینکس دیوالیہ ہوگئے ہیں۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

1 day ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

4 days ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago