سعودی عرب میں بجلی کے امور کے ماہرین نے صارفین کو ایسا مشورہ دیا جس پر عمل کرنے سے موسم گرما میں
بجلی کا بل 80 فیصد تک کم آسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے دوران
ایئرکنڈیشن کا استعمال کم کرکے بجلی کا بل 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے، اے سی کا استعمال محدود کرنے سے بل کم آئے گا۔سعودی عرب میں پاپولر سائنس ویب سائٹ نے ایک جائزے کے نتائج پر
مشتمل رپورٹ شایع کی جس میں بتایا گیا کہ گرمی کے موسم میں ایئرکنڈیشن کے کم استعمال سے 80 فیصد تک بل کی رقم بچے گی، سخت گرمی میں فٹ پاتھوں اور چھتوں کا درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے لیکن سفید رنگ کرنے سے حرارت کم کی جاسکتی ہے۔بجلی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے
کہ اگر بلدیاتی کونسلوں اور میونسپلٹی کے حکام یہ پابندی لگا دیں کہ عام شہری عمارتوں پر سفید رنگ کریں تو اس سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا اور اے سی کے استعمال میں بھی کمی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا سفید رنگ تیار کیا گیا ہے جو حیران کن حد تک گرمی کی شدت اور چھتوں یا دیوراوں کی تپش کم کرسکتا ہے، یہ دیگر رنگوں کے مقابلے میں درجہ حرارت کم کرنے میں مؤثر ہے۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…