ساہیوال(مانیٹرنگ، این این آئی) ساہیوال میں شادی کے بعد وقت نہ دینے پر نوجوان نے اپنے دوست کو قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں عدالتی اہلکار تھے اور گہرے دوست تھے، محمد شاہد کی کچھ عرصہ قبل شادی ہو گئی تھی اور اس وجہ سے اس نے اپنے دوست شہزاد فرید کو وقت دینا کم کر دیا تھا، جس پر اس کے دوست کو دکھ ہوا، ملزم شہزاد ایک روز شاہد کو ساتھ لے گیااور اس سے اپنے تحائف کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگا جس پر دونوں میں تکرار ہو گئی اور شاہد کو شہزاد فرید نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
شادی کے بعد ٹائم نہ دینے پر نوجوان نے دوست کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق شہزاد پہلے ہی اپنے دوست کو مارنے کا منصوبہ بنا چکا تھا اسی وجہ سے اس نے موٹر سائیکل بھی محمد شاہد کی استعمال کی۔پولیس نے ملزم شہزاد فرید کو گرفتار کر لیاہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ دوسری جانب پولیس سول لائن نے قبضہ مافیا اور جعل سازی کے ذریعے ایک معذور اور گونگے بہرے خاندان کے ایک کروڑ کے گھر پر قبضہ کر نے کے الزام میں 6 جعل سازوں کے خلا ف مقدمہ درج دو افراد گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی جہاز گراؤنڈ میں گونگے بہرے معذور خاندان کے صغیر الہی کو 5مر لہ کا پلاٹ الاٹ ہوا تھا جس پر رہائش تعمیر کر لی اور فراڈیوں نے ایک با اثر سیاسی جماعت کے عہدیدار محمد اقبال کے ذریعے جعلی فرد ملکیت بنوا کر ایک کروڑ روپے مالیت کے مکان پر ذو الفقار علی سیالوی،محمد اشفاق،ارسلان الرحمن،محمد ریاض اور محمد اسلم جعل سازی اور بوگس دستاویزات کے ذریعے اپنے نام کروایا تو جعل سازی اورفراڈ ثابت ہوگیا۔جس پر عدالت کے حکم پر پولیس نے صغیر الہی کی مد عیت میں چھ فراڈیوں کے خلاف مقدمہ 468,420اور471 ت پ درج کر کے دو ذو الفقار علی اور محمد ریاض کو گرفتار کر لیا۔ساہیوال کے نواحی علاقے میں ڈاکو اور نقب زن ایک سر کاری اہل کار،دو کاشتکاروں اور ایک بیو پاری سے 18 لاکھ 3ہزار روپے کی نقدی،زیورات اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔