کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سے مفاہمت اور مزاحمت کے بجائے صرف شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کراچی کو پیرس بنانے کا اعلان کر دیا

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھاملکی تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ سے جتنی سپورٹ پی ٹی آئی کو ملی کسی اور حکومت کو نہیں ملی لیکن پھر بھی نالائق حکومت فائدہ نہیں اٹھا سکی۔انھوں نے کہا کہ 20-20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے نہیں نواز شریف کی محنت سے ختم ہوئی، صوبے کو کام کرنے کا موقع دیں، روڑے اٹکانا عوام کی خدمت نہیں ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔قبل ازیں صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کراچی کےمسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے این اے 249کی تقریب سے خطاب کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورآبدیدہ ہو گئے ،