سیالکوٹ(این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے بدلنے والے ہیں ،بہت جلدنواز شریف پاکستان آجائیں گے ، عوام سے رابطہ مہم کا آ غا ز کریں گے، میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے ،
نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے ، خواجہ آصف

جنہوں نے مسلم لیگ (ن )کیلئے گڑھے کھودے وہ اب خود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں،موجودہ حکومت کا اصل مقصد انتقام اور مافیا کو پالنا ہے اور ہمارا ماضی بھی بے داغ تھا حال بھی بے داغ ہے اور مستقبل بھی بے داغ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جتنی کرپشن موجود حکومت میں ہو رہی ہے اس کی ماضی میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر قوم رتی بھر اعتماد نہیں کرتی کیونکہ عوام کو بخوبی پتہ چل گیا ہے کہ ان کا وزیر اعظم یو ٹرن لینے کا بادشاہ ہے بلکہ عوام تو دن رات مو جودہ حکومت سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں کر رہی ہے۔