پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ نون سے وہ کام کروا دیا جس کی مسلم لیگ نون ہمیشہ مخالف رہی۔

نیوز اویل: تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون نے فوج کی حمایت میں ایک قرار داد جمع کروائی جس میں سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف چلنے والی کمپین کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے اور تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم فوج کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔

 

 

مزید اس قرارداد میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ حکمران جماعت اداروں کے سربراہان کی کردار کشی کی مہم چلا رہی ہے۔ حکومت اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کر رہی ہے۔ فوج مخالف مہم انڈیا کو خوش کرنے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔ قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے فوج کے خلاف چلنے والی مہم میں شامل افراد کو گرفتار کرے۔

 

 

یاد رہے جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے تب سے مسلم لیگ نون کے سربراہان کی طرف سے فوج کے حق میں کوئی بیان کوئی قرارداد نہیں آئی بلکہ مریم نواز اور نواز شریف کی طرف سے ہمیشہ فوج کے خلاف بیانات سننے کو ملتے تھے یہاں تک کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھے ہوئے فوج کے بارے بہت بیان بازی کی۔

 

 

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ نواز شریف نے جب ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نکالا تھا تب نواز شریف نے جرنیلوں کے نام لے لے کر ان کو برا بھلا کہا ان کے خلاف سنگین الزامات لگائے اور نتائج کی دھمکیاں بھی دیں لیکن اب اچانک مسلم لیگ نون فوج کی بہترین دوست بننے کا دعویٰ کرنے لگی۔ شہباز شریف نے کل کے بیان میں یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نواز شریف صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔

 

 

سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمران ریاض خان کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی فوج مخالف کمپین سیاسی پارٹی مسلم لیگ نون کی طرف سے چلائی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے گئے اور اب وہ پکڑے بھی گئے ہیں۔

 

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

4 days ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago