اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے صلاح مشورے شروع کر دئیے۔اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ میں حکومت اور اس کے اتحادی اقلیت میں ہیں اور
ان کی تعداد 42 ہے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 50 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع نے یہ دعویٰ کیا کہ انھیں سینیٹ میں دلاور خان گروپ کے 6 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف بھی ان ہی کی جماعت کے باغی ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تاہم جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے ایک روز پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا تعلق بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہی ہے اور انہیں حکمران جماعت پی ٹی آئی سمیت مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…