نیوز اویل: تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون نے فوج کی حمایت میں ایک قرار داد جمع کروائی جس میں سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف چلنے والی کمپین کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے اور تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم فوج کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔
مزید اس قرارداد میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ حکمران جماعت اداروں کے سربراہان کی کردار کشی کی مہم چلا رہی ہے۔ حکومت اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کر رہی ہے۔ فوج مخالف مہم انڈیا کو خوش کرنے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔ قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے فوج کے خلاف چلنے والی مہم میں شامل افراد کو گرفتار کرے۔