کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر زراعت سندھ منظورحسین وسان نے نئی پیش گوئیاں کردیں، انہوں نے کہا کہ اب مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے، بلاول بھٹو نوجوان ہے اس نے ہی وزیراعظم بننا ہے باقی عمران خان اور نواز شریف ستر سال کراس کر چکے ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ
آنا والا وقت کس کا ہے۔۔؟؟کون بنے گا وزیر اعظم ؟؟ الیکشن قبل از وقت ہونے کی بھی پیشگوئی کر دی گئی

نہیں ہے، اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہے ا سی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی
۔منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے کانام ختم ہوجائیگا، فنکشنل لیگ بحال ہونے کا جلد اعلان کیاجائے گا۔ منظور وسان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے۔مشرف والا کھیل کھیلا جائیگا، وقت سے پہلے عمران خان مجبور ہو کرخود الیکشن کا اعلان کریں گے۔