سیاست

” لوگوں کا خیال تھا کہ میں ویسے ہی پیشن گوئیاں کرتا ہوں، میں اندر سے آدھا ولی ہوں، یہ لال حویلی کے جنات اللہ کے بعد میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں“ شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمران خان، پی ٹی آئی اور رکشہ ڈرائیور کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں جیت گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کل میں نے لاہور میں کہا تھا لیکن لوگوں کا خیال تھا کہ میں ویسے ہی پیشن گوئیاں کرتا ہوں، میں اندر سے آدھا ولی ہوں، یہ لال حویلی کے جنات اللہ کے بعد میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بننے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں دنیا کے سب سے اہم کام کرنے جا رہے ہیں، وہ داسو اور بھاشا ڈیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم 5 نہیں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریں گے اور پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے تین سال پورے ہورہے ہیں اور دو سال رہتے ہیں اور ہمیں ایک سال خدمت کرنی ہے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کراچی سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 19 لوگ نکالے ہیں، جو افغان جعلی کارڈ بناتے تھے، اسی طرح پنڈی، لاہور اور پشاور سے بھی نکالوں گا۔

newsavail

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

1 week ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago