پاکستانی سیاست میں خواتین سیاست دانوں کو شروع ہی سے زور رہا ہے، چاہے بے نظیر ہوں یا پھر فاطمہ جناح۔ لیکن آج ایک ایسی سیاسی رہنما کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے موجودہ دور میں اپنی سیاسی جماعت کو اپنے والد کی غیر موجودگی میں سنبھالا ہوا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ویے تو مریم صفدر ہیں لیکن وہ مریم نواز کے نام سے جانی جاتی ہیں۔
میرا رشتہ مریم کی والدہ نے کروایا تھا ۔۔ مریم اور صفدر کی شادی کیسے ہوئی تھی؟ جانیں ان سے متعلق ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

مریم نواز کا شمار پاکستان کی ان خواتین سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے بیانیے کو بخوبی ہر موقع پر پہنچانے کا ہنر جا نتی ہیں۔28 اکتوبر 1973 میں پیدا ہونے والی مریم کی پیدائش کا سال کافی مشکل وقت تھا، کیونکہ اس وقت پاکستان بنگلادیش کے الگ ہونے کا صدمہ برداشت کر رہا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے کچھ سخت فیصلے بھی لیے تھے۔ خیر اس وقت مریم کے والد بی سیاست کا اس طرح حصہ نہیں تھے جیسے آج ہیں۔
جبکہ کیپٹن صفدر کہتے ہیں کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے تو اس وقت میں سویلین کی نوکری کرتا تھا۔ وزیر اعظم کے ساتھ ہوتا۔ بیگم کلثوم اور نواز شریف کو میرا کردار کافی پسند آیا۔ ایک مرتبہ جب میرے گاؤں کے پاس نواز شریف بطور وزیر اعظم چھٹیاں منانے آئے، تو کلثوم نواز نے میرے گھر جانے کی فرمائش کی تھی۔ کلثوم نواز ہی نے میری اور مریم کی شادی کر وائی تھی۔مریم نواز کا اپنی والدہ سے کافی گہرا تعلق تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ والدہ کے ساتھ ہر وقت نظر آتی تھیں۔