کراچی (این این آئی) سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اتوارکو پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان جلسے میں کیاجائیگا اس سلسلے میں بلاول بھٹو اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے جلسے سے بلاول بھٹو،
2 اہم شخصیات نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

ثنا اللہ زہری، قادربلوچ و دیگر خطاب کریں گے۔نیشنل پارٹی کے نواب محمدخان شاہوانی بھی پی پی میں جارہے ہیں۔ثنااللہ زہری اور قادربلوچ ن لیگ سے ناراضی کے باعث مستعفی ہوئے تھے شمولیتی جلسہ آصف آباد میں منعقد ہو گا۔رواں سال جون میں کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعلی ثنا زہری اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اور رفقا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔