کراچی (این این آئی) سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اتوارکو پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان جلسے میں کیاجائیگا اس سلسلے میں بلاول بھٹو اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے جلسے سے بلاول بھٹو،
ثنا اللہ زہری، قادربلوچ و دیگر خطاب کریں گے۔نیشنل پارٹی کے نواب محمدخان شاہوانی بھی پی پی میں جارہے ہیں۔ثنااللہ زہری اور قادربلوچ ن لیگ سے ناراضی کے باعث مستعفی ہوئے تھے شمولیتی جلسہ آصف آباد میں منعقد ہو گا۔رواں سال جون میں کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعلی ثنا زہری اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اور رفقا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔
اجلاس میں عبدالقادر بلوچ نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت سے متعلق شرکا سے رائے طلب کی، ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ لوگ ڈرائنگ روم میں فیصلے کرتے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اپنے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں اور مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ثنا اللہ زہری نے کہا میں پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے دعوت دیے جانے پر مشکور ہوں۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…