روڑ ایکسیڈنٹ جان لے گیا ، بھارت میں کہرام مچا دینے والی خبر آگئی۔۔ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر سٹار سلمان خان کی نوجوان ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
روڑ ایکسیڈنٹ جان لے گیا ، بھارت میں کہرام

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ پسٹا دھاکڑ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی شوٹنگ سے واپس جارہی تھیں کہ ان کی بائیک کو حادثہ پیش آیا۔ پسٹا دھاکڑ اپنی ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ سیٹ سے گھر جانے کے لیے نکلیں تو راستے میں اندھیرے کے باعث سڑک پڑا گڑھا انھیں دکھائی نہیں دیا۔
اس گڑھے سے ٹکرا کر دونوں موٹر بائیک سے گرپڑیں، جہاں پسٹا روڈ کے درمیان میں گریں جبکہ ان کے ہمراہ موجود ان کی اسسٹنٹ روڈ کے کنارے پر جاگریں۔