نگلہ دیش نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی 20 میچ بھی 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
بنگلہ دیش نے بڑا کمال کر دکھایا۔۔ آسٹریلیا کو مسلسل تیسری شکست دے کر سیریز جیت لی

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے جانے والے 128 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی، مچل مارش کی 51 رنز کی اننگز بھی کینگروز کو شکست سے نہ بچاسکی۔
بین میکدرموٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان میتھیو ویڈ صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، موئسز ہینری کوئز 2 رنز بناسکے۔