کھیل

بھارت نے اولمپکس جیتنے والے نیرج چوپڑا پر کتنا پیسا خرچ کیا؟ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو ملنے والی سہولیات میں زمین آسمان کا فرق

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے۔

دونوں ایتھلیٹس ہم عمر سہی، دونوں کا تعلق پڑوسی ملکوں سے سہی، لیکن دونوں کو ملنے والی سہولیات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

یہی فرق ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل میں نظر آیا۔

ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو کے فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے87 اعشاریہ 58 کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا جبکہ ارشد ندیم کی تھرو84 اعشاریہ 62 میٹرز رہی۔

جب دونوں ایتھلیٹس کا تعلق ساؤتھ ایشیا سے اور دونو ں کی عمریں بھی تقریبا برابر ہیں تو پھر اتنا فرق کیوں؟

یہ فرق ٹریننگ اور سہولیات کا ہے، جو نیرج چوپڑا کو تو مہیا تھیں لیکن ارشد ندیم کو نہیں۔

بھارت نے نیرج پر کروڑوں خرچ کیا، پاکستان میں ارشد کو جو کچھ ملا، اس کے بارے میں صرف یہی کہا جاسکتا ہے کہ ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘۔

اولمپکس سے قبل نیرج چوپرا نے اپنا زیادہ تر وقت یورپ میں گزارا، جہاں وہ ٹریننگ کرتے رہے۔

انڈین حکام نے ان کیلئے جرمن کوچ کی خدمات حاصل کی تھیں، ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ان کی جسمانی تربیت کے لئے بائیو مکینکس کے ماہر کی بھی خدمات نیرج چوپڑا کو دستیاب تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپکس سے ایک سال قبل جیولین تھروور پر 1 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے خرچ کئے گئے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے3 کروڑ سے بھی زائد ہے۔

اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا نے سوئیڈین میں ٹریننگ کی جبکہ 5 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لیا، جس سے ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوا۔

نیرج کے برعکس پاکستان کے ارشد ندیم اولمپکس سے قبل صرف ایک ایونٹ کھیل سکے، انہیں گزشتہ برس چین ٹریننگ کیلئے بھیجا گیا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے انہیں واپس آنا پڑا۔

اس سال انہیں مختصر مدت کےلئے ترکی ضرور بھیجا گیا، جہاں انہوں نے 2 ہفتے قازقستان کے کوچ کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔

وہ زیادہ تر وقت پنجاب اسٹیڈیم میں اپنے کوچ فیاض بخاری کی زیر نگرانی ہی ٹریننگ کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس بی نے ٹریننگ کے لئے وینیو کی سہولت فراہم کی تھی جبکہ ایران میں ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹ دیا تھا، زیادہ تر وسائل ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے استعمال کئے۔ پی ایس بی سے فنڈز تو اتنے نہیں ملے لیکن وعدے ضرور بڑے بڑے ملے۔

کاش کہ وہ وعدے پورے ہوجاتے تو آج پاکستان بھی جیولین تھرو مقابلوں میں بھارت کے ساتھ پوڈیم پر ہوتا۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

6 days ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago