اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )1993ء میں پاکستان کی سر زمین پر ایک بچے کی پیدائش ہوئی والدین نے اس کا نام فرحان ایوب رکھا اس ہونہار بچے کی پیدائش کی ساتھ ہی اس کی تکلیفوں اور پریشانیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔
میڈل براے فروخت ، قیمت صرف تین سو روپے!!!

فرحان ایوب صرف دو ماہ کا تھا اور اس کا بڑا بھائی تین سال کا تھا ، جب ان کے والد اس دنیا فانی سے رخصت ہو گے۔۔۔ فرحان کے والد واپڈا میں سرکاری ملازم تھے، فرحان اور اس کی فیملی سرکاری گھر کے رہتے تھے والد کی وفات کے بعد فرحان اور اس کے خاندان کو سرکاری گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔۔۔اس گھر کو چھوڑنے کے بعد ان کی والدہ کے پاس دو بچوں کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا،ان تینوں نے سردیوں کی ٹھنڈی رات فٹ پاتھ پر گزاری، اگلے دن وہ اپنے گاؤں ٹوبہ ٹیک سنگھ چلے گئے۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق ان کی والدہ نے وہاں 3 سے 4 سال تک سکول ٹیچر کی حیثیت سے کام کیا اور اپنی محنت سے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں ان کی مدد کی۔۔۔ان کی والدہ اپنا گاؤں چھوڑ کر ملتان چلی گئیں، جہاں وہ کرایہ پر ایک مرلہ گھر میں رہتے تھے۔۔۔ یہ ان کی زندگی کے سخت اور مشکل دن تھے کیونکہ ان کی والدہ نے گھر کی کفالت کے لیے خواتین کے کپڑے تک سلائی کئے ، بعض اوقات ان کے پاس کھانا کھانےکے پیسے نہیں ہوتے تھے لیکن ان کی والدہ نے ہمت نہ ہاری ۔۔۔وہ مسلسل محنت کرتی رہی, ایک طرف غربت اور دوسری طرف لوگوں کا رویہ ۔۔۔