کھیل

ہمارے گرائونڈ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ جب ہم پاکستانی پرچم دیکھتے ہیں تو ہمارے دل دہل جاتے ہیں، بنگلہ دیشی وزیربرائے اطلاعات مراد حسن

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈھاکہ کے سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی پرچم لہرانے پر وطن واپس بھیج دیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کرنیوالی ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کے

سلسلے میں میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس میں حصہ لیا اور قومی پرچم گرائونڈ پر نصب کیا۔میڈیا رپورٹس نے اس واقعے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ مراد حسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے لیکن ہم ان کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی جھنڈا لہرانے کو قبول نہیں کرسکتے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہم شیخ مجیب الرحمن کی 100 سالہ پیدائش منا رہے ہیں، جب ہم اپنی آزادی کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔میرے خیال میں ہمیں پاکستانی ٹیم کو ان کے جھنڈے کے ساتھ واپس بھیجا جانا چاہیے، دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا

میچ کل19 نومبر جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت محمد اللہ کریں گے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

6 days ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago