اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فرخ حبیب کل جمعرات کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف لیں گے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان فرخ حبیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

اس کا اعلان وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے کیا۔ فرخ حبیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فواد نے تصدیق کی کہ وہ کل اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
اس سے قبل ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ فرخ حبیب کو اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ایک اہم مقام ملنے کا امکان ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔