پاکستان (نیوز اویل)، آصف علی زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف پر برس پڑے آصف علی زرداری نے ق لیگ کے حق میں وقت پر فیصلہ نہ کرنے پر نواز شریف کو کھری کھری سنادیں ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو وقت پر فیصلہ کرنا چاہیے تھا مسلم لیگ نون نے کوئی فیصلہ وقت نہیں کیا جس کی وجہ سے ق لیگ حکومت کے ساتھ مل گئی ہیں اور اس میں ساری غلطی مسلم لیگ نون کی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کر کے کہا کہ واضح کردیں کہ آپ کی پارٹی اعتماد کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں ۔ آپ کی پارٹی نے وقت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ساری گیم ہمارے ہاتھ سے نکل رہی ہے ۔
یاد رہے گزشتہ روز ق لیگ نے حکومت کی آفر منظور کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی وزارت قبول کرکے کے حکومت کا ساتھ دینے پر مہر لگا دی ہے اور اب یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ ایم کیو ایم بی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایم کیو ایم کے زیادہ تر ارکان حکومت کے حق میں ہیں ۔