اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہےجس کے استعمال سے ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈک پیدا ہوگی۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حیر انگیز پینٹ اس دنیا سے ایئر کنڈیشنرز کو ہی ناپید کر دے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پینٹ امریکی یونیورسٹی پورڈیو کے سائنسدانوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔اس پینٹ کو تیار کرنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا میں بڑھتی ہوئی حدت کو کم کرنا تھا۔ اس حیرت انگیز ایجاد نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارےگینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے اپنی کتاب میں شامل کر لیا ہے۔ پروفیسر شیولین روآن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ایسا رنگ تیار کیا جائے جو عمارتوں کا گھروں کو سورج کی بڑھتی ہوئی حدت سے بچا سکے۔
اس کیلئے ضروری تھا کہ جو بھی پینٹ تیار کیا جائے وہ انتہائی سفید ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ یہ خصوصی رنگ انفراریڈ شعاعوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھا ہے بلکہ سولر ریڈیشنز کو بھی تقریباً 100 فیصد کر سکتا ہے۔ ان ہی خصوصیات کی وجہ سے سورج کی تپش اس پینٹ میں جذب نہیں ہو سکتی اور عمارت کی اندرونی دیواریں بغیر ایئر کنڈیشنر کے ہی ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔
سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ پینٹ سے 1000 سکوائر فیٹ رقبہ کور کیا جائے تو دس کلو واٹس توانائی کے برابر ٹھنڈک پیدا ہو گی۔ واضح رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پر اس پینٹ کا بہت چرچا ہے۔