پاکستان (نیوز اویل)، ہم میں سے ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس رزق کی فراوانی ہو، بے برکتی نہ ہو، اور اس کے مال و متاع میں برکت ہو۔ اگر آپ کی بھی یہی خواہش ہے تو آخر تک اس تحریر کو پڑھیں. اس تحریر میں اللہ تعالی کے دو ایسے اسماء الحسنی سے متعلق بتایا گیا ہے جن کو پڑھنے سے رزق کی فراوانی حاصل ہوتی ہے.
اللہ کے ان ناموں کی تسبیح کرنے کی وجہ سے تمام پریشانیوں سے نجات مل جائے گی رزق میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا. یہ عمل سو فیصد سچا ہے اور اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں. اس نے آج تک ہر کسی کو فائدہ ہی دیا ہے.
اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ رات کو جب دن بھر کے کاموں سے فارغ ہو کر سونے کے لئے لیٹ جائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کے آپ وضو کر لیں. دائیں کروٹ پر لیٹ جائیں اور رات کو سونے کی دعا اور وہ تمام سورتیں اور کلمے جو ہم سب کو مسلمان ہونے کے ناطے یاد ہونے چاہیے وہ پڑھ لے.
پھر آپ کو اللہ کے دو نام یا خافض اور یاباسط پڑھنے ہیں. ان کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ان کی ایک ایک تسبیح پڑھی جائے اور ہاتھوں پر دم کیا جائے اور پھر سونے سے پہلے ان ہاتھوں کو پورے جسم پر مل لیا جائے.
چند ہی دن یہ عمل دہرانے سے آپ کے مسائل حل ہو جائیں گے اور آپ کی پریشانیاں دور ہوجائیں گی. آپ ہر طرح کے مالی مسائل سے آزاد ہوجائیں گے اور آپ کے رزق میں برکت ہوگی.