پاکستان (نیوز اویل)، سینئر تجزیہ کار اور صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کراچی ایک دن عمران خان کو بھی چھوڑ کر بھاگ جائے گا اور وہ دن جلد آنے والا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہارون رشید نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ “لکھ لیجئے، شاہ محمود قریشی عمران خان کو چھوڑ کر بھاگے گا ۔ جس طرح اس نے نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑا ۔ محنتی وہ ضرور ہے لیکن دھڑے بار اور موقع پرست۔ یاد رہے ہے کچھ روز پہلے عمران خان نے اپنے دس بہترین وزراء کو جن کی کارکردگی پچھلے ساڑھے تین سالوں میں بہت اچھی رہی ہے ان کو تعریفی اسناد دی تھیں جس پر وزیراعظم عمران صاحب کے کچھ وزراء ابھی تک ناراض ہیں ان کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے اور یہ ایوارڈ ان کو ملنے چاہیے تھے جن میں ایک شاہ محمود قریشی بھی ہیں۔
یاد رہے شاہ محمود قریشی اپنی ہی حکومت سے پریشان ہیں وہ وزارتوں کی کارکردگی جاننے کے حوالے سے جو ایوارڈز عمران خان نے دیے تھے ان میں اپنا نام نہ ہونے پر حکومت سے شدید ناراض ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کو وزراء کی کارکردگی جانچنے اور ان کو تعریفی اسناد دینے پر احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے ۔