پاکستان (نیوز اویل)، ایک شخص نےحضرت علی علیہ السلام سے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ میں صبح نماز کے لیے اٹھنے کی کتنی ہی کوشش کرلوں لیکن ناکام رہتا ہوں۔
اس کی یہ بات سن کر حضرت علی نے جواب دیا کہ تمہارے نماز کے لیے نہ اٹھنے کی وجہ تمہاری نیند نہیں ہے بلکہ وہ سب گناہ ہیں جو تم دن میں کرتے ہو۔ تمہارے وہ گناہ تمہاری گردن میں طوق، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں باندھتے ہیں اور تمھیں صبح نماز کے لیے اٹھنے سے روکتے ہیں۔