پاکستان (نیوز اویل)، اکثر اوقات سے دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ جب جھولوں میں بیٹھتے یا پھر گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں تو ان کو چکر آنے لگتے ہیں یا متلی ہونے لگتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کبھی کبھار ہمارا ذہن اور ہمارے کان کا اندرونی حصہ باہر ہونے والی حرکت کو بالکل ایک جیسا محسوس نہیں کر سکتے، اور اکثر اوقات ہمارے کان تو بیرونی حرکت کو سمجھ لیتے ہیں لیکن چونک ہماری آنکھیں گاڑی کے
اندر کا منظر دیکھ رہی ہوتی ہیں تو حرکت کو سمجھنے کے اس تضاد کے نتیجے میں ہم متلی یا چکر محسوس کرتے ہیں۔
کچھ ایسے آسان طریقے موجود ہیں جن پر عمل کرنے سے سفر کے دوران متلی اور چکر کی شکایت کو دور کیا جا سکتا ہے۔
سفر سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے ادرک کھا لیا جائے تو سفر کے دوران متلی اور چکر آنے سے بچا جا سکتا ہے۔ موشن سکنیس سے نمٹنے کے لیے اگر کلائی پر بینڈ باندھ لیا جائے جو کہ کلائی کے اندر کی طرف دباؤ ڈالتا ہے تو اس سے متلی ہونا بند ہو جاتی ہے۔
اسکوپولامائین مختلف جڑی بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہے۔ سفر سے پہلے اگر اس کو کان کی پیچھے تھوڑا سا لگا لیا جائے تو 72 گھنٹے تک اس سے نکلنے والے کیمیکلز چکر آنے یا متلی ہونے کو روکتے ہیں۔
ایسے افراد کو چاہیے کہ گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھیں۔ پیچھے مڑ کر دیکھنے سے اجتناب برتیں۔ سفر کے دوران اپنے پاس کھانے کے لئے کوئی کریکرز یا پھر کاربونیٹیڈ ڈرنک رکھیں۔ اینٹی الرجی ادویات بھی اس مسئلہ کے حل کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔