پاکستان (نیوز اویل)، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کون بنے گا اور وزیراعلی کون ہوگا اس کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون میں ہو پاک مکمل کر لیا ہے اور اب اس کو پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کے سامنے پیش کر دیا ہے اور میاں صاحب آپ تفصیلی اس کا حصہ لیں گے اور اس کے بعد اگلے قدم کے حوالے سے گائیڈ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں اب کوئی شک نہیں رہا اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نواز شریف صاحب ہیں وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ یہ فیصلہ کریں گے کہ کون وزیر اعلی بنے گا۔
رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اگلی بار ووٹ کو عزت ملے گی اور مسلم لیگ نون ہی اقتدار میں آئے گی ابھی تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہیں پاکستان تحریک انصاف کے بھی کچھ لوگ میاں نواز شریف صاحب صاحب کے فیصلے کے منتظر ہیں نواز شریف صاحب کا موقف واضح اور مضبوط ہیں اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔