ایسی 15 جگہیں جہاں اللہ تعالیٰ دعائیں ضرور قبول کرتا ہے ، اور بندے کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔۔۔ جانیے!

پاکستان (نیوز اویل)، ہم مسلمان ہیں اور ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ اللہ تعالی ہی دعائیں قبول کرتا ہے صرف وہی ہے جو ہمیں عطا کرسکتا ہے اور وہی ہے جو ہم سے چھین بھی سکتا ہے ،

 

 

اور اللہ تعالی نے خود دعا مانگنے کا حکم دیا ہے اور یہ کہا ہے کہ دعا مانگو اللہ تمہاری دعا ضرور سنئے گا اور دعا کے علاوہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ہماری قسمت کو بدل سکے ،

 

 

دعا کے حوالے سے اللّٰہ تعالیٰ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ : جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ” مجھ سے دعا کیا کرو میں (دعا )قبول کروں گا۔ ” (پارہ نمبر 24 ، المؤمن : 60)

 

 

اللہ تعالی مظلوم کے دل سے نکلی ہوئی دعا کو قبول کرتا ہے اس کے علاوہ بارش میں کی گئی دعا کو بھی اللہ تعالی قبول کرتا ہے ، لیکن آج ہم یہ ذکر کریں گے کہ آخر وہ کون سے مقامات ہے جن مقامات پر اگر ہم لوگ دعا مانگے تو اللہ تعالی ان دعاؤں کو ضرور قبول کرتا ہے ،

 

 

جن مقامات کے حوالے سے یہ بات کہی جاتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں :
*خانہ کعبہ کے اندر ، دعا قبول ہوتی ہے
* ملتزم میں * مطاف میں * میزاب کے نیچے * صفا و مروہ پر * مسعی (یعنی وہ جگہ جہاں پر سعی کی جاتی ہے) * زَم زَم کے کنویں کے قریب * مسجدِ قبا شریف میں * منبر اطہر کے قریب * مسجدِ نبوی میں * جبلِ اُحد کے قریب *مسجدِ نبوی کے ستونوں کے نزدیک مزارات بقیع پہ ،

 

 

 

یہ وہ تمام مقامات ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں پر دعا ضرور مانگنا چاہیے اس لیے جب بھی آپ آپ سعودی عرب جانے تو آپ ان مقامات پر جا کر ضرور دعا مانگی اور دوسروں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ان میں سے کچھ مقامات مکہ مکرمہ میں کچھ مقامات مدینہ منورہ میں واقع ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *