پاکستان (نیوز اویل)، یہ انسانی زندگی کا اصول ہے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا۔ کبھی انسان کی زندگی میں بہت سکون اور خوشحالی ہوتی ہیں جبکہ کبھی وہ بے سکونی اور غم کا شکار ہوتا ہے۔
زندگی میں اتار چڑھاؤ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ جب برا وقت چل رہا ہو تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسان مایوسی کا شکار ہو جائے۔ برے وقت میں انسان کو چاہیے کہ اللہ پر اپنا یقین اور ایمان اور مضبوط کر لے اور اس سے مدد مانگے، نہ کہ اس کی رحمت سے مایوس ہو جائے۔
ہر حال میں انسان کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اللہ کے سوا کسی پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ جب بھی مشکل یا پریشانی درپیش ہو تو اس کے سامنے سر بسجود ہو کر سچے دل سے اس کے آگے گڑگڑا کر دعا مانگی جائے تو مشکل ضرور آسان ہو جاتی ہے۔
اگر رزق کی تنگی در پیش ہو تو آپ کو چاہیے کہ یہ وظیفہ پڑھیں۔ انشاءاللہ ضرور فائدہ ہوگا۔ سونے سے پہلے 3 مرتبہ درود ابراھیمی پڑھیں اور اس کے بعد 300 مرتبہ یا وہاب، یا مجیب کا ورد کریں اس کے بعد دوبارہ 3
مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
رزق میں برکت کا ایک اور آزمودہ وظیفہ یا وہاب، یا رزاق بھی ہے۔ اپنے پورے اعتقاد کے ساتھ انسان اس عمل کو ایک سال تک جاری رکھے تو رزق میں اضافہ ضرور ہو گا۔