پاکستان (نیوز اویل)، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت آج کی جا رہی ہے جس میں میاں شہباز شریف کو بھی بلایا گیا ہے اور اس میں کیس کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ یہ ایک بات توہمیں نظر آرہی ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے اور تحریک عدم اعتماد کے دوران جس طرح سے اسمبلیاں تحلیل کی گئی ہیں ایسا کرنا آئین کے منافی ہے اور ہماری یہی کوشش ہو گی کہ کوئی ایسا فیصلہ نہ سنایا جائے جس سے آئین کو پامال کیا جائے
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ جو ہے وہ اسمبلی تحلیل ہونے سے پیدا ہوا تحریک عدم اعتماد کے دوران اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جاسکتیں یہ بات آئین کے مطابق ہرگز نہیں ہے کیونکہ ہو سکتا ہے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی اور اپوزیشن جیت جاتی سماعت کے دوران عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 55 کی بات کی جائے تو اس کے مطابق اسمبلی میں تمام فیصلے اسمبلی میں موجود اراکین کی اکثریت سے ہوں گے۔