اسلام آباد: بادام کے آٹے میں گُڈ کولیسٹرول پائے جاتے ہیں جو کہ ایل ڈی ایل لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دل کے دورے سے انسانی جسم کو محفوظ بناتے ہیں۔ ایسے افراد جن کو دل کی بیماری ہے یا دل کے والز بند ہوگئے ہیں ان کے لئے بادام کے آٹے کی روٹیاں کسی دوائی سے کم نہیں ہیں۔ کسی بھی سالن میں ڈال کر بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پانی میں مکس کرکے بھی پی سکتے ہیں ، لیکن آٹا صرف آدھا چمچ استعمال کرنا ہے۔
کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے جسم میں کئی قسم کے مسائل ہو جاتے ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے آپ کو بادام کا طاقتور آٹا استعمال کرنا چاہیے، اس کو کھانوں میں استعمال کریں یہ زیادہ فائدہ دیں گے۔ بادام کے آٹے میں کاربز کم ہوتے ہیں یہ خون میں شوگر کو متوازن کرنے ، کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو کم کرنے ، اور پروٹین اور فائبر کی مقدار میں اضافہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کسی بھی جوس کے ساتھ آدھا چمچ آٹا مکس کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔ آنکھوں کی کمزوری کو دور کرنے میں بادام ہی نہیں اس کا آٹا بھی فائدہ مند ہے۔ ایسے افراد جن کی آنکھوں میں موتیا ہے، یا وہ جو اس کا آپریشن کروا چکے ہیں، سب ہی اس کو دودھ میں مکس کرکے دن میں ایک مرتبہ لازمی پیئیں اور کوشش کریں کہ صبح نہارمنہ پیئیں تاکہ جلد از جلد فائدہ ہو سکے۔ اس میں وٹامن ای سب سے زیادہ موجود ہوتا ہے، اس لئے اگر چہرے پر رونق لانا چاہتے ہیں تو اس کو لیموں کے رس میں مکس کرکے روزانہ چہرے پر لگائیں، یہ آپ کو جلدی ہی فیئرنس گلو دے گا۔