بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے ۔۔۔

۔

 

بادیاں کے پھول مصالحے کا اہم حصہ ہیں۔ ان کو عام طور پر بریانی اور قورمے جیسے دیسی کھانے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف کھانے کو خوش ذائقہ بناتے ہیں بلکہ ان کے صحت پر

 

 

 

بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اگر بادیاں کے ایک پھول کی بات کی جائے تو اس میں 23 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ اس میں پروٹین، فیٹس، کاربز، وٹامن، کوپر، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے۔

 

 

 

غذائیت سے بھرپور یہ پھول جگر کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ کو قبض کی شکایت ہے تو وہ بادیاں کا پھول استعمال کرنے سے دور ہو سکتی ہے۔ اس پھول کو تھوڑے سے پانی میں ڈال کر پکائیں اور جب پانی آدھا رہ جائے جائے تو اس قہوے کو پی لیں۔ اس سے قبض میں افاقہ ہوتا ہے۔

 

 

 

بعض اوقات کچھ لوگوں کی دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جاتی ہے۔ یہ پھول استعمال کرنے سے اس مسئلہ پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔
قے، متلی، بھوک نہ لگنا، معدے کی جلن، ہاتھ پاؤں پر جلن کی شکایت یہ سب مسلے صرف ایک چھوٹے سے پھول کے استعمال سے دور ہو سکتے ہیں۔

 

 

 

ان کو کھانے میں مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا قہوہ بنا کر پی سکتے ہیں۔ اکثر لوگ اس کا تیل بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ اس کو پیس کر پاؤڈر بنالیتے ہیں اور پانی کے ساتھ اس کو استعمال کرتے ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *